Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 4 بچے جاں بحق

دیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4بچے ملبے...
شائع 08 جنوری 2022 09:42am

دیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دیربالا کے علاقہ مینہ ڈوگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں اسرار نامی شخص کے مکان کی چھت برفباری کے باعث گرگئی۔

حادثے کے نتیجے میں زوجہ محمد اسرار ،ان کی ایک سال کی بیٹی مصوراء، 4سال کا بیٹا عیاں خان، 7سا ل کابیٹا سدیس خان اور 12سال کابیٹا ابرار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

house

Roof Collapse

snowfall