ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ملائیشیا کی نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ان کا مکمل طبی معائنہ اور مزید مشاہدہ کیا جائے گا۔"
لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ مہاتیر محمد کو کیوں داخل کیا گیا جبکہ ان کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے اگلے چند دنوں تک اسپتال میں رہنے کی توقع ہے۔
ملائیشیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے مہاتیر محمد کو دل کی تکلیف ہے انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور بائی پاس سرجری ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے 2003 تک 22 سال وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
مہاتیر محمد 2018 میں اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرنے کے بعد 92 سال کی عمر میں وزیر اعظم کے طور پر واپس آئے اور اس پارٹی کو شکست دی جس کی وہ کبھی قیادت کر چکے تھے، وہ ملائیشیا کی سیاست میں ایک بااثر شخصیت رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.