Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکنا لوجی کی مدد سے ٹیکس وصولی شروع کر رہے ہیں،وزیرخزانہ شوکت ترین

شوکت ترین نے کہا لوگوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
شائع 07 جنوری 2022 07:12pm
وزیرخزانہ نے قومی سیلزٹیکس ریٹرن کی تقریب سے خطاب  کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے قومی سیلزٹیکس ریٹرن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا دور گزرگیا، اب ٹیکنا لوجی کی مدد سے لاکھوں ٹیکس نادہندہ افراد سے ٹیکس وصولی شروع کر رہے ہیں۔

شوکت ترین نے مزید کہا ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں مزید کہا کہ ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیر نوٹس کا رروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیرخزانہ نے قومی سیلزٹیکس ریٹرن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہاکہ وہ ملک میں ٹیکس کلچر کو تبدیل کریں گے تو ہی ٹیکس نادہندہ افراد کی شناخت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ خود ہی اپنی ذمہ داری پوری کریں ورنہ ٹیکنا لوجی کی مدد سے ٹیکس نادہندہ کو اس کا ٹیکس گوشوارہ پہنچا دیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ہم پیسے خورد برد کرنے والے نہیں ہیں، لوگوں نے خود اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

تقریب میں خطاب سے چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے قومی سیلزٹیکس ریٹرنز کا نظام شروع کیا جارہا ہے، تمام ٹرانزیکشن کو ایچ ایس کوڈ کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔

چئیرمین ایف بی آرکا کہنا تھا نئے نظام سے ٹیکس دہندہ کو7 ٹیکس اداروں سے الگ الگ ڈیل کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ ریٹرن فائل کرنا ہو گی جس سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی

Finance Ministry

Shaukat Tarin

Government of Pakistan