Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حبا بخاری اور آریز احمد نے نئے سال کے پہلے ہفتے نکاح کرلیا

بخاری اور آزر احمد نے اپنے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی۔
شائع 07 جنوری 2022 04:08pm

گزشتہ سال دسمبر میں منگنی کے بندھن میں بندھنے والے ادکار آریز احمد اور ادکارہ حبا بخاری نے نئے سال کے پہلے ہفتے نکاح کرلیا۔

حبا اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات 4 جنوری سے شروع ہوئی تھیں جبکہ جوڑے نے اپنے مایوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی شئیر کی تھیں۔

دولہا اور دلہن کی ایک دوسرے کو ابٹن لگانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی۔

نکاح کی تصاویر حبا اور آزر کی شادی سمیت تقریب کے دیگر انتظامات کو انجام دینے والی ایونٹ مینیجمنٹ کرنے والے ادارے نے شیئر کی۔

مزید براں آریز احمد نے انسٹا گرام ایک اسٹوری شئیر کی جس میں ایک خاتون مداح نے اپنی خواہش کا ظہار کیا ۔

خاتون نےلکھا کہ "حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ ہمیں ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ ہمیں ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے لہٰذا آریز بھائی ہمیں ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں"

جبکہ آریز احمد کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Marriage