Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ

وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیرملکی پروازکے ذریعے امریکا روانہ کی گئی۔
شائع 07 جنوری 2022 03:48pm

راولپنڈی میں اغواء کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کردی گئی۔

امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیرملکی پروازکے ذریعے امریکا روانہ کی گئی، میت کو اسپتال سےایئرپورٹ پہنچانے کیلئے بھی امریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔

وجیہہ سواتی کی لاش کی گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا تھا ، اس موقع پربھی امریکی سفارتی عملہ اسپتال میں موجود رہا۔

وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہررضوان نے 16 اکتوبرکوقتل کردیا تھا اورلاش خیبر پختونخواکے علاقے لکی مروت میں رشتہ دار کے گھرمیں دفن کردی تھی۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پرمقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کوگرفتارکیا ہے۔

American citizen

wajiha sawati