Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا...
شائع 07 جنوری 2022 11:01am

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، کیسز کی شرح پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آج نیوز کے پروگرام "آج پاکستان "میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ماسک کے استعمال سےوباء کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے ،عوام کورونا سےبچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں، اس وقت ملک میں لک ڈاؤن کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھرمیں کوروناکی صورتحال کنٹرول میں ہے، وباءپھیلی تو صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں گی،پہلی ترجیح صحت کے نظام کو بہتربناناہے۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ سفری پابندیوں سے کورونا وباء پر قابو نہیں پایا جاسکتا، پاکستان آنے والے مسافر 24 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ ضرور کرائیں۔

lockdown

coronavirus

AAJ NEWS

اسلام آباد

Dr Faisal Sultan