Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کیا ویرات کوہلی جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟

کیپ ٹاؤن :بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا...
شائع 07 جنوری 2022 09:22am

کیپ ٹاؤن :بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا کیخلاف 11جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والا تیسرے ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کے مطابق ویرات کوہلی تیسرے میچ میں شامل ہوں گے اور ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔

ویرات کوہلی سنچورین ٹیسٹ میچ کا حصہ تھے تاہم انہوں نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ،ایک سے برابر ہے جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 11 جنوری سے شروع ہوگا۔

virat kohli

3rd test match

Cape Town

SA vs IND