Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ کورونا کا شکار

انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے
شائع 06 جنوری 2022 09:12pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ "جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے اور 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا میرے دوستوں، احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

اسلام آباد

paksitan

President Alvi