Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، احسن اقبال

کراچی :مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
شائع 06 جنوری 2022 02:37pm

کراچی :مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،نیٹو کی مخالفت کرنےوالا نیٹو کنٹریکٹرز سے چندہ لیا کرتا تھا،انصاف اور ایمانداری کے درس دینے والے کے چہرے سے ایمانداری کا میک اپ اتر گیا ہے، عمران اسٹیٹ بینک کی اسکروٹنی کے نیچے ہے اس لےے حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک گروی رکھنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں اسٹیٹ بینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف کے سامنے عمران نیازی سرینڈر کررہا ہے،یہ ایجنڈا ان لوگوں کا ہے جنہوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران نیازی کو مسلط کیا ہوا ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،نیٹو کی مخالفت کرنے والا نیٹو کنٹریکٹرز سے چندہ لیا کرتا تھا۔

ن لیگی رہنماء نے کہا کہ انصاف اور ایمانداری کے درس دینے والے کے چہرے سے ایمانداری کا میک اپ اتر گیا ہے،عمران اسٹیٹ بینک کی اسکروٹنی کے نیچے ہے ،اس لئے حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک گروی رکھنا چاہتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس فارن فنڈنگ کے دستاویزات ہیں،عمران خان گورنراسٹیٹ بینک کوخوش کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے حق میں فیصلہ لے۔

احسن اقبال نےمزید کہا کہ آج قوم سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے صادق امین عمران نیازی کارناموں کا پوچھنا چاہتی ہے،صادق امین جھوٹے بیانات الیکشن کمیشن جمع کراتا ہے،نواز شریف کو تو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد آج نظام عدل پر بڑا سوال ہے۔

لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ووٹرز کو کہتا ہوں کہ اس کیخلاف آواز اٹھائیں،ملک کو دیوالیہ ہونےسےبچائیں،میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس غبن کو روکنے کیلئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں سے شرمندہ ہیں ہم نے ایسا پاکستانی سیاستدان پیدا کیا جس نے ان کی محنت کی کمائی کے پیسوں سے غبن کیا ڈاکہ ڈالا منی بجٹ کی صورت میں پاکستان پرعذاب مسلط کیاگیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ وزیراعظم پر الزام ہو تو اس کو مستعفی ہونا چاہیئے،آزادانہ تحقیقات کیلئے عمران خان کامستعفی ہوناضروری ہے۔

pm imran khan

Ahsan Iqbal

karachi