Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک عمرے کے فورا بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی گئی، سعودی عرب

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے کے فورا بعد ...
شائع 06 جنوری 2022 10:49am

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے کے فورا بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کر دی گئی،آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا،یہ فیصلہ مملکت میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے فیصلے کے مطابق ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصلے کا مقصد عمرہ زائرین کے درمیان فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ زائرین کو وائرس سے محفوط رکھا جاسکے ۔

وزارت نے عمرہ زائرین نے مزید کہاکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤکیلئےمقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں ،حرمین شریفین میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اورعمرہ پرمٹ کی پابندی ہرحال میں کی جائے۔

Riyadh

Saudi Arab