Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7بچوں سمیت13 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی...
شائع 06 جنوری 2022 10:44am

واشنگٹن:امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، جھلسنے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 8 افراد صحیح سلامت عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 3منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی تھی جس پر قابو پانے میں 50 منٹ لگے۔

مقامی حکام نے اسے علاقائی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

Washington

America

Philadelphia