Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نےکراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کی...
شائع 06 جنوری 2022 10:32am

کراچی :محکمہ موسمیات نےکراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ شہر قائد میں ایک بار بادل پھر بادل برسنے کو تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے پیگویئی کردی، شام میں بادل گرچ چمک کے ساتھ برسیں گے۔

رات گئے شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے ، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،شہر قائد صبح سے ہی کالے بادلوں کی لپیٹ میں دکھائی دیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا موسم سہانا اور سرد ہوا تو کراچی والوں نے بھی بھی فرئیر ہال کا رخ کرلیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج شام سے بارش کاسلسلہ شروع ہوگا جو رات گئے تک جارے رہے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

rain preduction

cloudy weather