وزیراعظم نے ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا۔
عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 293 کلومیٹر طویل ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے سی پیک کے مغربی روٹ کا ایک اہم حصہ ہے جو ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے وزارت مواصلات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مراد سعید کی قیادت میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ملک کی ترقی صرف جی ٹی روڈ لاہور اور اس کے بعد کراچی تک محدود تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں ترقیاتی کاموں کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں ملک کے تمام حصوں کو شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ "اگر صرف چند علاقوں کو ترقی دی جائے تو وہاں رہنے والے لوگ امیر ہو جائیں گے اور پسماندہ علاقوں کی آبادی کو پیچھے چھوڑ دیں گے یہ ترقی پذیر دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہکلہ-ڈی.آئی. خان موٹروے ان علاقوں کو جوڑے گی جو نسبتاً کم ترقی یافتہ ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موٹروے ان علاقوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور اسلام آباد اور ڈی آئی کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
Comments are closed on this story.