Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غذر: برف باری سے خوبصورتی میں مزید اضافہ

غذر میں ہر طرف برف ہی برف سال کی پہلی برف باری نے علاقے کی...
شائع 04 جنوری 2022 11:57pm

غذر میں ہر طرف برف ہی برف سال کی پہلی برف باری نے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔

غذر میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور پورے علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیا ہے، بچوں نے بھی اپنا کھیل تلاش کر لیا برف کے گولے سے تواضع کی جاری ہے۔

ہنستے کھیلتے بچوں سال نو کی پہلی برفباری کو خوب انجوئے کررہے اور سونو مین بناکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع میں ہونے والی برف باری سے متعدد علاقوں کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک برف باری جاری رہنے کی نوید سنائی ہے۔