اومیکرون کیسز میں اضافہ: کویت نے شہریوں کو یورپ کا سفر کرنے سے روک دیا
کویت نے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک کو چھوڑ دیں کیونکہ ان ملکوں میں اومیکرون کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست نے کویتیوں کو بھی خبردار کیا کہ بیرون ممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
کویت کی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو عام طور پر اور خاص طور پر فرانس، جرمنی، برطانیہ، اسپین اور اٹلی کے "اپنے دوروں میں تاخیر" کرنی چاہیئے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو کوویڈ 19 کے "نئے کیسوں کی تعداد میں نمایاں اور بے مثال اضافے کو دیکھتے ہوئے" ان ممالک کو چھوڑ دینا چاہیئے۔
یورپ پچھلے کچھ مہینوں میں ایک بار پھر کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں فی 100,000 باشندوں میں انفیکشن کا سب سے زیادہ تناسب والے ممالک یورپ میں تھے۔
اس ایک ہفتے کی مدت کے دوران صرف فرانس میں 10لاکھ سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
کویت کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کے شہریوں کو کوویڈ 19 کے خدشات کے پیش نظر مراکش چھوڑ دینا چاہیئے ، کویت میں ریکارڈ شدہ کیسز کی تعداد نسبتاً کم ہے۔
متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے آغاز سے اب تک انفیکشنز میں تقریباً 40 گنا اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.