Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ اجلاس آج: اپوزیشن کی جانب سے منی بجٹ پر احتجاج کئے جانے کا امکان

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، چیئرمین صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔
شائع 04 جنوری 2022 09:33am

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا،اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی منی بجٹ پر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں منی بل کی کاپی پیش کی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت ایوان بالا میں فنانس ترمیمی بل کی کاپی پیش کی جائے گی۔

خواتین کی ہراسگی سے متعلق بل ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بچوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی منی بجٹ پر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے ۔

opposition

اسلام آباد

protest

Chairman Sadiq Sanjarani