Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ بیش لیگ: حارث رؤف نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا

میلبرن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں...
شائع 04 جنوری 2022 09:15am

میلبرن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔

حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔

بگ بیش میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹار نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے جسے رینیگیٹس نے باآسانی 18 اوورز میں پورا کرلیا۔

میچ میں حارث نے شاندار کیچ کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

pakistan fast bowler

Haris Rauf

MELBOURNE