این سی او سی کا ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پراتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس ہوا، جس میں کورونا کیسزکے اعدادو شمار، کیسز کے پھیلاؤ ،ویکسی نیشن پالیسی اور ضلعی سطح پرویکسی نیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا ۔
این سی او سی اجلاس میں ویکسی نیشن کیلئےاقدامات سخت کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے، 3دن میں کراچی میں مثبت کیسزکی شرح 2 سے بڑھ کر6 فیصد ہوگئی ہے،جس سے بچنے کیلئے شہری ویکسین لازمی لگوائیں ، ماسک کا استعمال اورسماجی فاصلے سمیت دیگر احکامات پرعملدرآمد کیا جائے ، ویکسی نیشن سے اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں ۔
این سی اوسی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed on this story.