Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد: ریحام خان اسلام آباد میں ہونے والے ایک حملے میں بال...
شائع 03 جنوری 2022 11:56am

اسلام آباد: ریحام خان اسلام آباد میں ہونے والے ایک حملے میں بال بال بال بچ گئیں۔

ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ بھتیجے کی شادی سے گھر واپسی پر ان کی کار پر گولی چلائی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے بندوق کی نوک پر گاڑی کو روک لیا۔

ریحام نے کہا کہ میں نے گاڑیاں بدلی تھیں، میرے پرسنل سیکرٹری اور ڈرائیور گاڑی میں تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ "نام نہاد حکومت کو اس [حملے] کیلئے جوابدہ ہونا چاہیئے۔

ریحام نے اپنے ٹوئٹر پر متعدد اپ ڈیٹس میں شکایت کی کہ انہیں اور ان کے عملے کو ایف آئی آر درج کرانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

جبکہ صبح 10 بجے ریحام نے پولیس اسٹیشن میں درج اپنی شکایت کی کاپی شیئر کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ راولپنڈی اسلام آباد ہائی وے پر آئی جے پی روڈ کے قریب تھی جب دو افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی، ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

اسلام آباد

Reham Khan