Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی ہدایت ...
شائع 03 جنوری 2022 11:06am

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی ہدایت پر 30 سال سے زائد عمرکے افراد آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹرڈوزلگوا سکیں گے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی ہدایت پرآج سے30سال کی عمرسےزائد افراد کو بوسٹرڈوزلگائی جارہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائےگی۔

ملک بھر میں اس وقت 7کروڑ5لاکھ سے زائد افراد مکمل ویکسی نیشین کروا چکے ہیں۔

ویکسی نیشن سینٹرزپہنچنے والے شہری اومی کرون کےخطرے کےباعث ویکسی نیشن عمل ہی نہیں کررہے بلکہ بوسٹرلگوانے کا مشورہ دے رہےہیں ۔

این سی اوسی نے عوام سےاپیل کی ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے ہوئےخطرے کے باعث حکومتی ضابطہ کارپرسختی سے عمل کیا جائے ، ماسک پہنیں اور اگر اہل ہو تو ویکسی نیشن/بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کوانسداد کوروناویکسین کا بوسٹر لگانے کاآغاز کیا گیا تھا۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Vaccination

Booster Dose

Omicron variant