پی ٹی ایم کی ریلی: علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ
کراچی: پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کی جانب سے سہراب گوٹھ میں علی وزیر کی رہائی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
ڈان اخبار کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کہا کہ ایم این اے علی وزیر گزشتہ 13 ماہ سے جیل میں بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے علی وزیر کو ضمانت دے دی تھی، لیکن انہیں ایک اور کیس میں پھنسایا گیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف علی وزیر بلکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی 'جعلی' مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔
منظور پشتین نے انتباہ دیا کہ اگر علی وزیر کو رہا نہ کیا گیا تو سخت رد عمل دیا جائے گا۔
انہوں نے 19 جنوری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم این اے وزیر اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کی نظربندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور وہ ان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔
Comments are closed on this story.