Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

چین 2022 میں ​​انرجی گاڑیوں پر سبسڈی میں 30 فیصد کمی کرے گا

بیجنگ: چین 2022 میں نئی انرجی گاڑیوں پر سبسڈی میں 30 فیصد کمی کرے ...
شائع 02 جنوری 2022 01:29pm

بیجنگ: چین 2022 میں نئی انرجی گاڑیوں پر سبسڈی میں 30 فیصد کمی کرے گا۔

چین کی وزارت خزانہ نے اپریل 2020 میں کہا تھا کہ 2020 سے 2022 تک این ای وی سبسڈی میں بالترتیب 10فیصد، 20فیصد اور 30فیصد کی کمی کی جائے گی۔

جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ این ای ویز کیلئے 2021 میں سبسڈی میں 10 فیصد اور 2022 میں 20 فیصد کی کمی کی جائے گی۔

چین جو کہ دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ ہے، اس نے NEVs کیلئے ایک ہدف مقرر کیا ہے، جس میں پلگ ان ہائبرڈز اور ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیاں شامل ہیں، جو کہ 2025 تک آٹو سیلز کا 20% حصہ بنائے گی۔

عالمی کار ساز ادارے جیسے Volkswagen AG (VOWG_p.DE)، General Motors Co (GM.N)، Toyota Motor Corp (7203.T) اور Tesla Inc (TSLA.O) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھا رہے ہیں۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ چین حادثات کو روکنے کیلئے این ای وی حفاظتی امور کی نگرانی کو سخت کرے گا۔

چینی ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے دسمبر کے شروعات میں اندازہ لگایا تھا کہ چین میں NEVs کی فروخت 2021 میں 5 ملین تک بڑھ جائے گی۔

energy

China tech

Cars