وزیراعظم نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی کیلئے کہا، بشیر میمن
اسلام آباد:سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف کارروائی کیلئے کہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق بھی تحقیقات کا کہا گیا ۔
ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیرمیمن نے آج نیوز سے گفتگو میں الزام عائد کیا ہے کہ انہیں براہ راست وزیراعظم عمران خان نے مختلف ن لیگی رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف تحقیقات اور کارروائی کے احکامات دئیے، میں نے انکار کیا تو نتیجہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھگت رہاہوں۔
بشیرمیمن نےکہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق تحقیقات کرنے کا کہا تو میں نے جواب دیا کہ یہ جوڈیشل سپریم کونسل کاکام ہے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے نے مزیدکہا کہ میاں نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، کیپٹن صفدر، رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کیخلاف تحقیقات کا بھی کہا گیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کےمطابق انہیں عمرفاروق ظہور کے فراڈاور منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے نوٹس دیا گیا ہے۔
بشیرمیمن کا کہنا ہے کہ میں 2017 میں ڈی جی ایف آئی اے تھا جبکہ فراڈ کا کیس 2004 اور 2010 کا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اےنے یہ بھی کہا کہ سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں جو نہیں کی جاسکے، میں اب سرکاری افسر نہیں رہاسیاست اگر گندی چیز ہے تو پی ٹی آئی کیوں کرتی ہے۔
بشیر میمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے بادشاہ ہیں وہ کہتے نہیں فرمان جاری کرتے ہیں ہم فوڈ میں سرپرست ہیں، ہمارے پاس کئی شوگر ملز ہی اسکے باوجود چینی 53 روپے سے 95 روپے کلو ہوچکی ہے۔
Comments are closed on this story.