Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول ترین کمپنی 'بلیک بیری' اب موبائل فون تیار نہیں کرے گی

بلیک بیری کمپنی 4 جنوری 2022 کو ہمیشہ کے لیے بند کردی جائے گی
شائع 01 جنوری 2022 08:47pm
سائنس
بیک بیری کمپنی 4 جنوری 2022 کو ہمیشہ کے لیے بند کردی جائے گی
بیک بیری کمپنی 4 جنوری 2022 کو ہمیشہ کے لیے بند کردی جائے گی

مقبول ترین اسمارت فونز کمپنیوں کی بات کی جائے تو بلیک بیری کا نام سرفہرست ہوگا مگر کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی خسارے کی وجہ سے مزید موبائل فونز تیار نہیں کر پائی گی۔

بلیک بیری کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیاجبکہ اس کمپنی نے کچھ فونز بھی پیش کیے۔

بلیک بیری کمپنی 4 جنوری 2022 کو ہمیشہ کے لیے بند کردی جائے گی پھر اس کے سافٹ وئیر بلیک بیری 7.1 بلیک بیری 10 اور دیگر پر کام کرنے والے فونز ٹیبلٹس میں کچھ فنکش دستیاب نہیں ہوں گے۔

یعنی ان فونز سے کال، ایس ایم ایس، نہیں گاا ور وائی فائی کا بھی استعمال نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ فون صارفین کے لیے بالکل بے کار ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ وہ بلیک بیری فون کام کر سکیں گے جو کہ اینڈرائیڈآپریٹنگ سسٹم پر کام کرتے ہوں گے۔