Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: پولیس ہیلپ لائن کی سالانہ رپورٹ جاری

کراچی: کراچی پولیس کی ہیلپ لائن مددگار 15 کو سال 2021 میں 25,05,331 کالز...
شائع 01 جنوری 2022 12:16pm

کراچی: کراچی پولیس کی ہیلپ لائن مددگار 15 کو سال 2021 میں 25,05,331 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 642,000 یا تو بوگس یا پرینک کالز نکلیں۔

پولیس ہیلپ لائن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے 152,000 کالز پر کارروائی کرتے ہوئے 701 مشتبہ افراد کو بروقت گرفتار کیا اور 153 پستول اور 40 بندوقیں برآمد کیں۔

اس کے علاوہ شہریوں سے چھینی گئی 168 موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مددگار 15 پر کی جانے والی کالوں پر پولیس کا اوسط جوابی وقت سات سے دس منٹ تھا۔

پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔

karachi