Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

وقت بتائے گا کہ میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ، وزیراعظم

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا کہ میٹرو ...
شائع 31 دسمبر 2021 02:11pm

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا کہ میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ،صحت کارڈز بہترین اقدام ہے، کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کئے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یاسمین راشداور پوری ٹیم کومبارکباددیتاہوں،اتنےبڑےفیصلے ہرکوئی نہیں کرسکتا،پنجاب کےہرخاندان کو ہیلتھ انشورنس ملےگی،شہری کسی بھی اسپتال میں 10لاکھ روپے تک کاعلاج کرواسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، اس کی ایک کڑی صحت کارڈ بہترین اقدام ہے،3کروڑخاندانوں کوہیلتھ انشورنس دینےجارہےہیں،ہیلتھ انشورنس اورنج اورمیٹروبس سےزیادہ فائدہ مندہے،صحت کارڈ سےعوام کوصحت کی سہولیات میسرآئیں گی۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ تنخواہ دارطبقےکیلئے قرضوں کی منظوری دی، قرض سے تنخواہ دارطبقہ بھی اپنا گھر بناسکے گا، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا پروگرام مزید بڑھائیں گے، سود کے بغیر 27 لاکھ تک کا قرضہ دے رہےہیں، غریب طبقے کو احساس راشن کارڈ دیاجارہاہے،احساس راشن پروگرام سے 54 فیصد گھرانوں کوسبسڈی دے رہے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آٹا، دال، گھی پر30 فیصد سبسڈی دے رہےہیں، اسپتالوں کیلئےکسی نے اتنے پیسے خرچ نہیں کئےجتنےہم نےکئے، صحت کارڈ جیسےانقلابی فیصلے ہرکوئی نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نےبرطانیہ میں پہلی مرتبہ فلاحی ریاست دیکھی،فلاحی ریاست میں پوراملک خوشحال ہوتا ہے ، ریاست مدینہ میں دنیاکی پہلی فلاحی ریاست کی بنیادرکھی گئی، ریاست مدینہ نےکمزور طبقےکی ذمہ داری لی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریاست مدینہ کا ماڈل یورپ و دیگرممالک میں نظرآئے گا،افسوس ریاست مدینہ کاماڈل مسلم ممالک میں نظرنہیں آئےگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مغرب ممالک سے زیادہ وسائل ہیں، پاکستان کے لوگ مغرب ممالک کے ویزوں کیلئے ترستے ہیں، مغرب میں کم وسائل کےباوجودخوشحالی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ رسول ﷺکےراستے پر چلنےوالوں کوعزت دیتاہے، ماضی کے حکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کرسکتا ہے؟۔

وزیراعظم عمران خان نےمزید کہاکہ ہم اس راستے پر جارہے ہیں جوقوم کو اوپر لے کر جائےگا، ہم اس راستے پر جانا چاہتے ہیں جس کیلئے پاکستان بنا،ماضی میں اسلامی ریاست کا صرف تقریروں میں نام لیاگیا، اسلامی ریاست کیلئے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد