Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال2021 میں 7کروڑ افرادکی ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا، اسد عمر

ناقابلِ فراموش سمجھا جانے والا ہدف بالآخر حاصل کر لیا گیاہے۔
شائع 31 دسمبر 2021 02:33pm
100فیصد ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت نے کی ہے۔اسد عمر۔
100فیصد ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت نے کی ہے۔اسد عمر۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2021 تک ملک کی 7 کروڑ آبادی کو کووِڈ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور اسلام آباد شہر اس میں سرفہرست ہے۔

اپنے ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 2021 میں7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف NCOC ٹیم اور مرکزی صوبوں میں صحت کی انتظامیہ کی کوششوں سے حاصل کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ:"ان تمام لوگوں کی وجہ سے ناقابلِ فراموش سمجھا جانے والا ہدف بالآخر حاصل کر لیا گیا۔"

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے تقریباً 250 ارب روپے کی ویکسین خریدی ہیں۔

اسد عمر نے ٹوئٹ کیاکہ "100فیصد ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت نے کی ہے، جس نے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ کسی بھی صوبے میں رہتے ہیں۔"

وفاقی یونٹس میں COVID ویکسی نیشن کے اعدادوشمار کو مزید شیئر کرتے ہوئے NCOC کے سربراہ نے کہا کہ اسلام آباد 77 فیصد مکمل ویکسین شدہ آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب 51فیصد، جی بی 46فیصد، آزاد جموں و کشمیر 45فیصد، بلوچستان 42فیصد، کے پی 41فیصد اور سندھ 37فیصد پر ہے، ملک کی کل اہل آبادی میں سے 46 فیصد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے اور 63 فیصد کو کم از کم ایک خوراک ملی ہے"۔

NCOC

اسلام آباد

corona vaccination

Asad Umer