Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے

میلبرن:آسٹریلیا کے ماسٹربلے باز اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے اور...
شائع 31 دسمبر 2021 12:38pm

میلبرن:آسٹریلیا کے ماسٹربلے باز اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے اور وکٹ پر گھنٹوں گزارنے والے بیٹر پر 55 منٹ بھاری پڑ گئے، ساتھی کھلاڑی نے مدد مانگی لیکن رائیگاں گئی۔

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئےوہ میلبرن کے ہوٹل میں تقریبا ایک گھنٹہ لفٹ کے اندر پھنسے رہے۔

اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان اسمتھ نے ٹیم میٹ لے بوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی، اسمتھ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

اسمتھ نےاپنے فون سے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میں تھوڑی دیر کیلئے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔

Australian cricketer

MELBOURNE

Aus VS Eng

Steve Smith