Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے سولجربازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،...
شائع 31 دسمبر 2021 12:33pm

کراچی کے علاقے سولجربازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

کراچی کے علاقے سولجربازار نمبر 2 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمی ہونےوالے دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کی شناخت جاوید اور مصدق کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ،مرنے والے دونوں افراد سے کچھ چھینا نہیں گیا ،پولیس جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر رہی ہے ۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہاہے ،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول ملے ہیں،جاں بحق شخص جاوید برطرف پولیس سب انسپکٹر تھا ۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

karachi

police