Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان

بالائی سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گہری دھند چھائی رہے گی۔
شائع 31 دسمبر 2021 12:49pm
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
فائل فوٹو۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ فائل فوٹو۔

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گہری دھند چھائی رہے گی۔

ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا چل رہی ہے۔ ایک مغربی لہر کی سطح بلوچستان کے مغربی حصوں میں بھی موجود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

دن کا سب سے کم درجہ حرارت لیہ منفی 16، کالام منفی 12، سکردو منفی 11، استور منفی 9، گوپس، گلگت اور ہنزہ منفی 8، قلات منفی 7، کوئٹہ اور بگروٹ میں منفی 6، دیر، پلوامہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ بارہ مولہ میں منفی 5، راولاکوٹ، پاراچنار، اننت ناگ، سری نگر اور شوپیان میں منفی4 ، دروش، مالم جبہ اور ژوب میں منفی3، اے سی ایچ، بونجی، چترال اور میرکھانی میں منفی2، مری، کاکول، بالاکوٹ اور گریدوپٹہ میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا ہے۔

weather forecast

weather update