Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا کی بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2021 11:46am

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جبکہ نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

حکومت کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ۔

نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity