Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے بھارت کی سرحد پر فوجی ہٹاکر روبوٹس تعینات کرنا شروع کردیئے

بیجنگ: چین نے بھارت کی سرحد پر فوجی ہٹا کر روبوٹس تعینات کرنا...
شائع 31 دسمبر 2021 09:27am

بیجنگ: چین نے بھارت کی سرحد پر فوجی ہٹا کر روبوٹس تعینات کرنا شروع کردیئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی طرف سے بارڈر پر اب تک درجنوں ایسی خودکار روبوٹ گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں جن پر مشین گنیں نصب ہیں،ان روبوٹ نما گاڑیوں پر کیمرے اور سنسرز لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے یہ روبوٹ خودکار طریقے سے کام کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے اپنی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ اسٹینڈ آف کے ہنگام چینی فوج کو اس انتہائی بلند علاقے میں کئی طرح کی مشکلات پیش آرہی تھیں، جن کے پیش نظر فوجیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ یہ روبوٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان روبوٹس کا نام میول 200ہے، جو بنیادی طور پر بغیر انسانی مدد کے ہتھیار سپلائی کرنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے تھے تاہم ان میں مشین گن اور دیگر ہتھیار بھی نصب کئے اور چلائے جا سکتے ہیں،ان روبوٹس کو میلوں دور بیٹھے لوگ کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج اب تک تبت میں بھارتی بارڈر کے ساتھ ایسے 120روبوٹس تعینات کر چکی ہے۔

china

Beijing

Robot

border