Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، ایم کیو ایم...
شائع 30 دسمبر 2021 03:51pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کیا تو وزیراعظم نے معاملے پر وزیر خزانہ کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منی بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ سے متعلق وزرا ءکو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی،جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ اجلاس :ایم کیو ایم کی جانب سے امین الحق نے خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے

ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق نے خدشات وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے۔

ذرائع کے مطابق امین الحق نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سے متعلق آلات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نہ لگایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر امین الحق کے خدشات کو سنااورمعاملے پر وزیر خزانہ شوکت ترین کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

pm imran khan

federal cabinet

اسلام آباد

shaukat tareen

Mini budget