Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کم عمر طالبعلموں نے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے شہری کو قتل کردیا

کراچی :ٹاک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے بندہ مار دیا، کراچی کے علاقے...
شائع 30 دسمبر 2021 03:32pm

کراچی :ٹاک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے بندہ مار دیا، کراچی کے علاقے ملیر غازی چوک پر کم عمرطالبعلموں نے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے شہری کو قتل کردیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

ٹک ٹاک بنانے کا جنون ،14 سالہ 2طالبعلموں نے سڑک پر کھڑے شہری کو گولی مار کر قتل کردیا ۔

ملیر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا،ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ملیر سٹی پولیس نے14 سال کی عمر کے میٹرک کے 2طالب علموں کو گرفتار کرلیا، واقعے کے 6روز بعد دو ٹک ٹاکرز کو شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے گرفتار کم عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کیلئے ایک معمر شخص کو گولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی، پولیس نے عینی شاہدین اور جدید اور سائنسی طریقہ کار کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،فوٹیج میں دو موٹرسائیکل پر سوار4نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار ملزم فاضل علی نے قمر رضا پر گولی چلائی،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے لیبارٹری روانہ کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید 2ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات دیں،ملزمان کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں۔

karachi

TikToker