این سی او سی کا ملک بھر میں 2دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ویکسی نیشن اسٹاف کو آرام دینے کیلئے ملک بھر میں 2دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں یکم اور 2 جنوری کو ویکیسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز اسٹاف پورا سال قومی ہدف حاصل کرنے میں مصروف عمل رہے، ویکسنس کا آغاز دوبارہ سے 3 جنوری سے ہوگا۔
اومیکرون کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے،این سی او سی
دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اومیکرون کیخلاف واحد دفاع مکمل ویکسی نیشن ہی ہے۔
اومی کرون وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرونا کی نئی لہر کا سامنا ہے ۔ جس کے خلاف واحد دفاع مکمل ویکسینیشن ہی ہے۔ اپنی ویکسینیشن جلد از جلد مکمل کروائیں اور کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔
— NCOC (@OfficialNcoc) December 30, 2021
این سی او سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ اپنی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔
Comments are closed on this story.