Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت، 10دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل

اسلام آباد:سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم...
شائع 30 دسمبر 2021 12:10pm

اسلام آباد:سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا۔

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ ہوگیا،وزیراعظم عمران خان کے فوری نوٹس نے 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا، دادی کے دور سے چلتا کیس پوتے کے دور میں حل ہوا، شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی،احسن ملک نے بتایا کہ دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے،بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی،سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے پر فوری ایکشن لیا گیا۔

احسن ملک نے کہا کہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے زمین ہمارے نام منتقل کر دی۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکرگزار ہوں ، دعا ہے کہ ملک آپ کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Citizen Portal

take notice