Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیٹی پیری نے لاس ویگاس ریذیڈنسی کیلئے سیٹ لسٹ جاری کردیا

گلوکارہ کیٹی پیری نے آخر کار اپنے آنے والے میوزک شو لاس ویگاس...
شائع 30 دسمبر 2021 10:30am

نیویارک: امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے آخر کار اپنے آنے والے میوزک شو لاس ویگاس ریذیڈنسی کیلئے سیٹ لسٹ جاری کر دی۔

بدھ سے شروع ہونے والے تھیٹر کی سیٹ لسٹ میں تمام شوز کی تفصیلات ہیں جو کہ گلوکارہ کیٹی پیری ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس میں گائیں گی۔

کیٹی پیری نے یہ سب اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا اور اس میں ہاتھ سے لکھا ہوا حصہ شامل تھا جو شائقین کی توجہ بن گیا۔

پوسٹ کے ساتھ ایک کیپشن بھی تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ، "کل آپ باضابطہ طور پر کیٹی پیری پلے لینڈ میں آ سکتے ہیں جہاں آپ اپنے بہت سے پسندیدہ گانوں کو ساتھ میں گا سکتے ہیں۔

سیٹ لسٹ میں گانوں کی وسیع تعداد کو شامل کیا گیا ہے۔

singer

America