Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رونالڈو کے مجسمے نے بھارت میں نیا تنازع کھڑا کردیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے نے بھارتی عوام...
شائع 30 دسمبر 2021 09:35am

پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے نے بھارتی عوام میں نیا تنازع کھڑا کردیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 60 سال قبل پرتگال سے آزادی حاصل کرنے والی بھارتی ریاست گوا میں نصب پرتگالی فٹبالر رونالڈو کا مجسمہ تنازع کی وجہ ہے۔

گوا میں کرکٹ کے مقابلے میں فٹبال کو کہیں زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور مقامی حکام کا کہنا ہےکہ یہ مجمسہ نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرتگال کی فٹبال ٹیم گوا میں کافی مشہور ہے اور سابقہ کالونی ہونے کے باعث گوا کے بہت سے شہری پرتگال میں رہ چکے ہیں یا پھر ان کا کوئی رشتہ دار ابھی بھی وہاں رہتا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہےکہ غیر ملکیوں کے مقابلے میں مقامی فٹبالرز کو عزت دینی چاہیئے، ویسے بھی بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق اور موجودہ اکثرکھلاڑیوں کا تعلق گوا سے ہی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ رونالڈوکا مجسمہ نصب کرنا افسوس ناک ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر کرنا سیکھنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مجسمہ نصب کرنے کی تقریب میں بعض شہریوں نے بطور احتجاج سیاہ پرچم بھی لہرائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پرتگال سے آزادی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میں پرتگالی فٹبالر کا مجسمہ نصب کرنا قومی غیرت کیخلاف اقدام ہے، یہ پرتگال سے آزادی کی جنگ لڑنے والے گوا کے شہریوں کی بے عزتی کرنا ہے۔

Cristiano Ronaldo