Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی دوبارہ عائد

ریاض:سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ماسک پہننے اور...
شائع 30 دسمبر 2021 09:14am

ریاض:سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی کو دوبارہ عائد کردیا گیا۔

مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلے کے ساتھ نمازیں اداکی جائیں گی، دونوں مقدس مساجد میں سماجی فاصلے کیلئے اسٹیکرز چسپاں کئے جارہے ہیں ۔

عمرہ زائرین سمیت نمازیوں کوکوروناوائرس سے بچاؤ کےتمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی وجہ سے کیا گیا ہے جبکہ ماسک نا پہننے والوں کو جرمانہ کی سزا ہوگی۔

coronavirus

Riyadh

Face Mask

saudi arebia