Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ پیش نہ...
شائع 29 دسمبر 2021 02:48pm

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا (سینیٹ )کا اجلاس ہوا،جس میں منی بجٹ اور آئی ایم ایف معاہدے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ حکومتی اراکین نے بھی سخت جواب دیا۔

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سوالات کا جواب نہ آنے کا شکوہ کیا توسینیٹر دوست محمد نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے نہ آنے کی شکایت کی۔

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے مقابلہ حسن کا مشورہ دیتے ہوئے سینیٹرمولانا عطاء الرحمان کو مقابلہ کا جج مقرر کرنے کا کہہ دیا۔

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کا پیسہ پانامہ اورسوئس بینکوں میں نہیں بھیجا، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے کچھ نہیں کیا۔

سینیٹرمشتاق احمد نے گورنر خیبرپختونخواہاؤس میں 3مالیشے بھرتی ہونے کا دعویٰ کیا۔

سینٹرشیری رحمان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی کوصرف ایک کاغذ قراردے دیا۔

شری رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک گروی اورآئی ایم ایف معیشت چلا رہاہے، ایسے میں کہاں کی سیکیورٹی پالیسی۔

ایوان بالا میں منی بجٹ کو لےکر اپوزیشن نے حکومتی اراکین پر کڑی تنقید کی، شہزاد وسیم نے کہا کہ جہاں وردی والے نہیں ہوتے اپوزیشن غائب ہوتی ہے ، پیپلزپارٹی کا چیئرمین سی وی لےکر کسی بینچ پربیٹھا تھا۔

اپوزیشن نے سینیٹر محسن عزیز کی مداخلت پر واک آؤٹ کی کال دے دی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج بھی کیا ۔

قائد ایوان شہزاد وسیم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی 10 بار،مسلم لیگ ن چار بار آئی ایم ایف کے پاس گئی ۔

ایوان میں ایک بارپھر گرما گرمی ہوئی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کا ماحول برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے حکومتی اتحادی سینیٹردینش کمارپربھی طنزکیا اور کہا کہ بیٹھتے حکومتی بینچز میں ہیں مگر کرداراپوزیشن کا کرتا ہے۔

سینٹر محسن عزیر نے کہا کہ اپوزیشن میں شرپسند عناصر ایوان کو چلنے نہیں دیتے ۔

بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

opposition

اسلام آباد

senate

protest

Chairman Sadiq Sanjarani

national security policy