Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار کی ٹوئنکل کھنہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مالدیپ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ٹوئنکل کھنا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
شائع 29 دسمبر 2021 12:37pm

**ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی اہیلہ ٹوئنکل کھنہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاعرانہ انداز میں مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کیلئے ان کے جنم دن پر شاعری کی ہے جبکہ جوڑے نے مالدیپ میں اپنی 48ویں سالگرہ منائی۔**

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مالدیپ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ٹوئنکل کھنا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

اکشے نے کہاکہ ہیپی برتھ ڈے ٹینا اور اس کے بعد ہارٹ ایموجی دی۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے دل کے متعدد ایموجیز دیئے۔

ٹوئنکل کھنہ نے بھی انسٹاگرام کا رخ کیا اور اپنے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر کے ساتھ دل دہلا دینے والے نوٹ کے ساتھ پوسٹ کی۔

ٹوئنکل نے لکھا کہ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ میں ان کیلئے سب سے بہترین تحفہ ہوں کیونکہ میرا جنم ان کی سالگرہ کے موقع پر ہو تھا۔

Bollywood

Akshay Kumar