Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافے کا امکان ہے، سی پی...
شائع 29 دسمبر 2021 11:21am

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔

ایک طرف منی بجٹ نافذ کر کے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت لائی جا رہی ہے تو دوسری طرف بجلی مہنگی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔

نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، سی پی پی اے نے اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 33 فیصد پن بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 16 فیصداور فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے فی یونٹ کی بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 13 جبکہ ایل این جی سے 14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا، اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

nepra

اسلام آباد

Electricity Tariff

CPPA