Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وجیہہ سواتی قتل کیس کے ملزمان 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راولپنڈی :پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں ...
شائع 29 دسمبر 2021 11:09am

راولپنڈی :پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت راولپڈری کی مقامی عدالت کے ڈیوٹی جج طارق خان نے کی۔

پولیس نے ملزم رضوان حبیب ،اس کے والد اور ملازم کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 3روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئےملزمان کو یکم جنوری تک پولیس کے حوالے کردیا۔

local court

American citizen

wajiha sawati