Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2021 12:15pm

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف دائر درخواست پر صدر مملکت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار سردار مہتاب نے مؤقف اپنایا کہ میئرکا براہ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے،لوکل گورنمنٹ چلانے کیلئے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ 2015ء کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

عدالت نے صدر مملکت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔

IHC

اسلام آباد

notice

Chellange