Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے...
شائع 28 دسمبر 2021 03:54pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی،نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی جوکہ 2022 تا 2026 تک کیلئے ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، پالیسی پرعمل درآمد کیلئے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کی منظوری صحیح معنوں میں تاریخی کامیابی ہے، معید یوسف

دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری صحیح معنوں میں تاریخی کامیابی ہے۔

معید یوسف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے پالیسی کی توثیق کی تھی، اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا،پالیسی مختلف شعبوں کی پالیسیاں بنانے میں معاون ہوگی۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پالیسی کی حمایت پر سول اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کے بغیر پالیسی کا منظور ہونا مشکل تھا، پالیسی کی کامیابی کا انحصار اس کے نفاذ پر ہے جس کی حکمت عملی تیار کرلی۔

federal cabinet

اسلام آباد

pm imran kahn

Moeed Yusuf

national security policy