Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی کورونا وائرس کا شکار

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ساروگنگولی ...
شائع 28 دسمبر 2021 01:16pm

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ساروگنگولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح سارو گنگولی میں کورونا کی تصدیق کے باعث انہیں کولکتہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا، ان کی طبعیب بہتر ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔

رواں برس جنوری میں ساروگنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی بھی ہوئی تھی۔

coronavirus

New Delhi

Positive

BCCI

Sourav Ganguly