Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے والے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں نسلہ ٹاور کے ذمےداران کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2021 01:58pm

کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے والے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

کراچی کے شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے ذمے داران کخلامف سپریم کورٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مقدمہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیروزآباد تھانے میں جعلسازی اور اختیارات سے تجاوز پر درج کیا گیا ہے۔

نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈنگ پلان کرنے والے ادارے سمیت اس وقت کے متعلقہ اداروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے،ایف آئی آر کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

karachi

FIR

Shahra e Faisal

Nasla Tower