Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیشرفت، استعمال ہونے والا آلہ قتل ملزم سے برآمد

‏راولپنڈی:پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں...
شائع 28 دسمبر 2021 11:34am

‏راولپنڈی:پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، استعمال ہونے والا آلہ قتل ملزم رضوان حبیب سے برآمد کر لیا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس نے وجیہہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے ملزم کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی بھی برآمد کر لی جبکہ مقتولہ کے زیر استعمال اشیاء پرس،موبائل، کپڑوں کا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا۔

فیملی کی جانب سے لاش امریکالے جانے کیلئے دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس اور امریکی سفارتخانے کے حکام کی جانب سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز امریکی سفارتی عملے نے سی پی او اور آر پی او آفس کا دورہ بھی کیا، جہاں کیس سے متعلق امریکی حکام کو بریفنگ دی دی گئی، امریکی تحقیقاتی اہلکار بھی سفارتی اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے۔

murder case

American citizen

wajiha sawati