بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلاتھا، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم
اسلام آباد:گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلاتھا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت کر رہے ہیں،اس سلسلے میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
رانا شمیم کی عدالت آمد کے موقع پر وہا ں موجود صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا،کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟
اس پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔
صحافی نے رانا شمیم سے پھر سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟ جس پر سابق چیف جج نے کہا کہ بالکل، جب بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت میں اکیلا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج برطانیہ سے منگوایاگیا راناشمیم کا اصل بیان حلفی پڑھے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ سماعت پر اتفاق ہوا تھا کہ اٹارنی کی موجودگی میں اصل بیان حلفی کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.