Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

میلبرن :ایشز سیریز میں انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری...
شائع 28 دسمبر 2021 09:31am

میلبرن :ایشز سیریز میں انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ ٹیم نے اس دوران ایک بدترین اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر آگیا ہے۔

ا نگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم اسکور کیا،اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 14 مرتبہ کے ساتھ پہلے جبکہ بنگلہ دیش 13 مرتبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ نےآسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی 200 سے کم اسکور کیا تھا۔

MELBOURNE

Ashes Series

Aus VS Eng